پی آئی اے کی خصوصی پرواز پر جنوبی کوریا میں پھنسے 132پاکستانی وطن پہنچ گئے

  پی آئی اے کی خصوصی پرواز پر جنوبی کوریا میں پھنسے 132پاکستانی وطن پہنچ گئے

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز جنوبی کوریا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے-8873 کے ذریعے سیول سے 132 مسافر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔قواعد و ضوابط کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر متعین وفاقی وزارت صحت کی خصوصی ٹیموں کے ارکان نے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

وطن پہنچنے والے مسافروں کی سکریننگ اور طبی جانچ کی۔ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو اس کے بعد محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں نے مختص ہوٹل میں قائم کیے جانے والے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا۔ قرنطینہ سینٹر سے محکمہ صحت کی ٹیموں کے اراکین نے تمام مسافروں کے سیمپلز لیے جنہیں ٹیسٹ کے لیے متعلقہ سینٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آئیں گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن جن مسافروں کی رپورٹ مثبت آئیں انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

پاکستانی مسافر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -