دبئی سے آنے والے 180 پاکستانی شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی

دبئی سے آنے والے 180 پاکستانی شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی

  

راولپنڈی(آئی این پی) دبئی سے آنے والے 209 پاکستانی شہریوں میں سے 180میں کورونا پازٹیوکی تصدیق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے پاکستان پہنچنے والے 209 پاکستانی شہریوں کوقرنطینہ سینٹرمنتقل کیا گیا تھا جن میں 180 افراد میں کورونا مثبت جبکہ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

29 میں کورونا منفی کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق 180 کورونا پازٹیو کوفاطمہ جناح یونیورسٹی قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کردی گئیں۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے 29 افراد کووویمنز یونیورسٹی سکستھ روڈ قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرونا تصدیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -