ضلع مظفر گڑھ میں 284پولیس ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مکمل

ضلع مظفر گڑھ میں 284پولیس ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مکمل

  

دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) ضلع مظفرگڑھ کے 23تھانوں کے 284 سب انسپکٹرزودیگر ملازمین کے پولیس لائن مظفرگڑھ میں کرونا ٹیسٹ کا عمل مکمل۔ 30 سے زائد ملازمین کی عمریں 50سال سے زائد ہیں ضلع مظفرگڑھ کے 23تھانوں کے تقریبا284 پولیس ملازمین جس میں سب انسپکٹرز،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،حوالداراورکانسٹیبلان جو کہ افغانستان،کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مبلغین کی قرنطینہ سنٹروں میں حفاظت پرمامور تھے آئی جی پنجاب کے حکم پر ان ملازمین کے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا چنانچہ کرونا کے خطرہ کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ جات سے 284 تفتیشی افسران وملازمین کے گزشتہ روز پولیس لائن مظفرگڑھ میں باقاعدہ کروناٹیسٹ کا عمل مکمل کیا گیا جس میں سے 30سے زائد ملازمین کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں جن کی قوت مدافعت کم ہونے کے باعث بیسیووں ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -