عزت واحترام کیساتھ ضرور ت مندوں کی امداد کی جائے‘ زرتاج گل

  عزت واحترام کیساتھ ضرور ت مندوں کی امداد کی جائے‘ زرتاج گل

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازیخان کے جامع ہائی سکول میں مزید 100خاندانوں میں راشن کے پیکٹس تقسیم کیے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س سے روزگار کے ذرائع محدود ہو گئے. رزق دینے والی ذات اللہ تعالی ہے تاہم انسان کوشش کر کے تکلیف کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو بلانے کی بجائے ان تک پہنچا جائے. (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

وزیر اعظم عمران خان نے احسا س کفالت پروگرام کے تحت 144ارب روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاہم مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور عزت و تکریم کے ضرورت مندوں کی مدد کی جائے.انہوں نے کہاکہ تقریب میں نظم و ضبط اور عزت و تکریم کے ساتھ ضرورت مندوں کو بیٹھا دیکھ کر خوشی ہوئی. ضرورت مندوں کو بلانے کی بجائے ان کے پاس جا کر امداد دی گئی. اس موقع پر دیگر افراد بھی موجود تھے.

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -