پارا چنار،لوئر کرم مسجد دھماکہ کا ایک اور زخمی چل بسا

پارا چنار،لوئر کرم مسجد دھماکہ کا ایک اور زخمی چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے شورکی کے مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا زخمی زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ شورکی کے مسجد میں اس وقت بم دھماکہ ہوا تھا جب نماز فجر کیلئے مؤذن امان اللہ اذان دے رہا تھا دھماکے سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر شہید ہوگئی تھی جبکہ مؤذن امان اللہ ولد خیر اللہ شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا جسے علاج کیلئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج امان اللہ شہید ہوگیا امان اللہ کا جنازہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ادا کی گئی جس کے بعد اپنے آبائی علاقے میں ان کی تدفین کردی گئی ڈی پی او ضلع کرم محمد قریش کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز سینیٹر سجاد طوری ایم این اے ساجد طوری ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں اور قبائلی عمائدین نے دہشت گردی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرنے اور اس قسم واقعات کی فوری روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے