ریلوے گینگ مین کا کرونا ٹیسٹ منفی، لاش ورثا کے حوالے

    ریلوے گینگ مین کا کرونا ٹیسٹ منفی، لاش ورثا کے حوالے

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پیراورمنگل کی درمیانی شب وفات پانے والے ریلوے گینگ مین مطیع اللہ کاکوروناٹیسٹ نیگیٹوآنے پرنشترہسپتال انتظامیہ نے میت ورثاکے حوالے کردی۔گزشتہ روزریلوے برج ورکشاپ کے قریب مرحوم کانمازجنازہ اداکردیاگیا۔تفصیل کے مطابق ریلوے گینگ مین کوپیراورمنگل کی درمیانی شب دل کادورہ پڑاتھاجس پر نشترپہنچنے سے قبل ہی وہ فوت ہوگیاتاہم ورثااپنی موت کی تصدیق کے لئے میت کونشترہسپتال ایمرجنسی(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

لے گئے جس کے بعدنشترہسپتال انتظامیہ نے میت کواپنی تحویل میں لے لیااورکوروناٹیسٹ کے لئیوارڈنمبر22میں منتقل کردیا۔ورثاکے شدیداحتجاج کے بعدرات گئے کوروناکی رپورٹ منفی آنے پرمیت کوورثاکے حوالے کیاگیا۔گزشتہ روزمرحوم کی نمازجنازہ ریلوے برج ورکشاپ کے قریب اداکرکے شیرشاہ روڈالقریش ہاؤسنگ کالونی کے قریب واقع قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -