ن لیگ کی جانب سے سول سپرمیسی کا بیانیہ بھی فراڈ ثابت ہوا،شہباز گل

ن لیگ کی جانب سے سول سپرمیسی کا بیانیہ بھی فراڈ ثابت ہوا،شہباز گل

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے لیگی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تسلیم کرلیں کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کی مرضی سے ڈیل کی کوششیں ہورہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہبازگل نے کہا کہ جب موقع پرستی ہی اصل نظریہ ہو توایسا ہی ہوتا ہے، اگر تسلیم کرلیں کہ قائد کی مرضی سے ڈیل کی کوششیں ہورہی تھیں تو ووٹ کی عزت،انقلاب اور نظریاتی نوازشریف کا بیانیہ فراڈ ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے سول سپرمیسی،سلکیٹڈ اور سلیکیٹر کا بیانیہ بھی فراڈ ثابت ہوا، اگرقائد کی مرضی کے خلاف مانیں توچچا کا بھتیجی سے فراڈ ثابت ہوتا ہے،بڑی نازک صورت حال ہے۔

شہباز گل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -