10مئی: ممکنہ ٹرین آپریشن کی بحالی‘ افسر متحرک‘ چیکنگ شروع

  10مئی: ممکنہ ٹرین آپریشن کی بحالی‘ افسر متحرک‘ چیکنگ شروع

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ممکنہ ٹرین آپریشن کی بحالی کے پیش نظرڈویژنل ریلوے افسران نے فٹ پلیٹ(انجن پربیٹھ کرمعائنہ)انسپیکشن شروع کردی ہے۔بتایاجاتاہے کہ 10مئی سے پاکستان ریلوے نے جزوی طورٹرین آپریشن بحال کرنے کافیصلہ کیاہے۔جس کے پیش نظرڈویژنل افسران نے ریلوے ٹریک،ریلوے پھاٹک،ریلوے پل،سگنل سسٹم دیگرریلوے تنصیبات کیمعائنہ اورفٹنس کی جانچ کے لئے فٹ پلیٹ انسپیکشن شروع کردی ہے۔اس سلسلہ (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

میں گزشتہ روزڈویژنل ایگزیکٹوانجینئرعابدرزاق نے ملتان تاخانیوال اورخانیوال سے شورکوٹ تک مال بردارٹرین کے انجن پربیٹھ کرٹریک فٹنس،ریلوے پل،پھاٹک،سگنل سسٹم دیگرتنصیبات کامعائنہ کیا۔ضروری مرمتی امورکے لئے متعلقہ انچارجزکوہدائت دی اوراپنی رپورٹ بھی تیارکی۔

چیکنگ شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -