ہنگو،طوفانی بادوباران میں منقطع بجلی بحال کردی گئی

ہنگو،طوفانی بادوباران میں منقطع بجلی بحال کردی گئی

  

ہنگو(بیورورپورٹ) پیسکو ہنگو ڈویژن کے سٹاف کی ان تھک کوششوں کے بعد درجنوں دیہات کی جنگی بنیادوں پر منقطع بجلی بحال کر دی گئی،طوفانی اور شدید بارش سے استرزئی ڈویژن کے کئی بجلی کے پول برساتی نالے میں بہہ گئے جس کے بعد درجنوں دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،ایس ڈی او جاوید حسین اور وائس چیر مین ہائیڈرو یونین عثمان علی کی قیادت میں پیسکو سٹاف نے مشکل حالات میں کئی گھنٹوں کی کوششوں سے بجلی کا تباہی شدہ نظام بحال کر دیا،علاقہ عوام کا پیسکو ہنگو ڈویژن کے ملازمیں کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی مسلسل طوفان اور موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طوغیانی آ گئی اور استرزئئ سب ڈویژن میں ابراہیم۔زئی کے مقام پر برساتی نالے کی طغیانی کئی بجلی کے تاروں کو بہا کر لے گئی اور بارش سے پوری ڈویئثزن میں بجلی کا نظام تباہی ہو گیا۔کورونہ وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون، رمضان المبارک کی وجہ سے سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود ایس ڈی او جاوید حسیں،وائس چیئرمین ہائیڈرو یونین عثمان علی،لائین سپر نڈنٹ امتیاز کی قیادت میں پیسکو ہنگو کے تجربی کار عملے نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد تباہی شدہ نظام بحال کر کے استرزئی ڈویژن کی کئی گھنٹوں بعد معطل بجلی کو بحال کر دیا۔ایکسین پیسکو ہنگو ڈویژن فدا محمد نے پیسکو عملے کی طرف سے نا۔مساعد موسم اور دیگر مسائل کے باوجود فوری بجلی کی بحالی کو یقینی بنانے پر اپنے سٹاف کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگو پیسکو ملازمین ہر مشکل میں بھی فرائض ایمانداری،جانفشانی سے انجام دینے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔اور یہ محنت کش واپڈا کی ترقی کے ساتھ ساتھ صارفین کو بلا رکاوٹ بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے دن۔رات مصروف عمل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -