ملتان: 70فیصد سے زائد سیوریج لائنیں بوسیدہ‘ کراؤن فیلیئرز میں اضافہ

  ملتان: 70فیصد سے زائد سیوریج لائنیں بوسیدہ‘ کراؤن فیلیئرز میں اضافہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) واسا ملتان انتظامیہ کی عدم دلچسپی ملتان شہر میں متعدد کراون فیلیئر ہونے کے باوجود بوسیدہ سیوریج لائنوں  کی مرمت کا کام شروع نہیں  ہو سکا ہے، شہریوں نے کراون فیلیئر اور پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ملتان شہر میں  70فیصد سے زائد سیوریج لائنیں  بوسیدہ ہو چکی ہیں  جس کے باعث آئے روز کراون فیلیئر ہو رہے ہیں  ، واسا انتظامیہ کی جانب سے بوسیدہ (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

سیوریج لائنوں کی تبدیلی کیلئے 2ارب روپے کے فنڈز سے ترقیاتی سکیم شروع کردی گئی ہے۔ واسا انتظامیہ کی جانب سے کراون فیلیئر کی مرمت کیلئے ہنگامی بنیادوں  پر کام شروع نہیں  کیا جاسکا ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -