دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک‘ 5افراد کیخلاف مقدمہ‘ کارروائی شروع

  دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک‘ 5افراد کیخلاف مقدمہ‘ کارروائی شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر)تھانہ صدر جلالپور پولیس نے ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے قتل کے الزام میں 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق صدر جلالپور پولیس کے زیر ھراست ملزم محمد طارق اور محمد طفیل کو مال مسروقہ برآمد گی کے لئے لے جارہے تھے کہ علی والہ کے قریب پانچ نامعلوم افراد نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض سے فائرنگ شروع کردی ملزمان طارق اور طفیل اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جو موقع پر ہی چل (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

بسے جبکہ ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -