ہنگو،مشکوک شخص سے غیر قانونی کارتوس کی بھاری کھیپ برآمد

ہنگو،مشکوک شخص سے غیر قانونی کارتوس کی بھاری کھیپ برآمد

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگوتھانہ ٹل پولیس نے کامیاب کاروائی میں مشکوک شخص کوگرفتارکرکے غیرقانونی کارتوس کی بھاری کھیپ برامدکرلی۔تورغرچیک پوسٹ کے قریب بدوران گشت مشکوک شخص سے غیرقانونی کارتوس کی بھاری کھیپ برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں ہے۔تھانہ ٹل کے تمام علاقہ جات میں پولیس بلاتفریق جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں کرتی رہیگی۔ ایس ایچ اوتھانہ ٹل محمدوقاص اورکزئی کی بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووقاص خان اورکزئی کی قیادت میں پولیس نفری نے تورغرچیک پوسٹ کے قریب بدوران گشت مشکوک شخص کوغیرقانونی کارتوس کی بھاری کھیپ سمیت اس وقت حراست میں لے لیاجب وہ پولیس کودیکھ کرفرارہونیکی ناکام کوشش کررہاتھا۔ملزم کے ہاتھ میں پکڑے پلاسٹک لفافے کی تلاشی لینے پرمزکورہ تھیلے سے ڈنگربورکے پانچ سوسولہ غیرقانونی کارتوس برآمدکرکے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ملزم نے دریافت پراپنانام مالک وزیرولدسیدوزیرسکنہ بوٹوکلے خاپینگہ ضلع کرم بتلایا۔ایس ایچ اووقاص خان نے کامیاب کاروائی کے متعلق میڈیاکوبتایاکہ ڈی پی اوشاہداحمدخان کے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق اوربھرپوراندازمیں کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی روشنی میں پیرکی شام تورغرچیک پوسٹ کے قریب بدوران گشت مشکوک شخص کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ڈنگربورکے پانچ سوسولہ غیرقانونی کارتوس برآمدکرکے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ایس ایچ اونے واضح کیاکہ ٹل پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -