سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کا باڑہ و لنڈی کوتل کا دورہ

سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کا باڑہ و لنڈی کوتل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کا ڈی پی او ڈاکٹر محمداقبال کے ہمراہ باڑہ و لنڈی کوتل کا دورہ،انہوں نے خیبر میں قائم قرنطینہ مرکزکا بھی دورہ کیا اور سیکورٹی کاجائزہ لیا اور اورقرنطینہ مرکز کے سیکورٹی اور انتظات کو تسلی بخش قرار دیا گیا،انہوں نے کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل بلال سے ملاقات کی جس میں طورخم سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔انہوں نے لنڈی کوتل تھانہ کا اچانک دورہ کیا اور محرر سٹاف سے ملے اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے سات نرمی سے پیش آئے اور بلاتاخیر انکے مسائل حل کیا کریں بعد میں انہوں نے لنڈی کوتل میں پولیس سٹیشن کی تعمیر کے لئے مختلف مقامات کا جائزہ لیا انہوں نے ڈی پی او خیبر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں تھانوں کی تعداد زیادہ کرنے کی ضروت ہیں لہذا اسکے لیے تمام پیپر ورک مکمل کیا جائے سی سی پی او نے کہا کہ عوام کی آسان رسائی کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کیاجائیگاسی سی پی او نے ڈی پی او کی طرف سے امن وامان کو برقرار رکھنے اور منشیات کے خلاف کی گئی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔