سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے ملزم کو14 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،گزشتہ روز کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے ریفرنس کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر رکھا تھا،احد چیمہ کیس میں 8 گواہان بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔
جوڈیشل ریمانڈ