اے سی ٹل مجاہد علی کا مختلف بازاروں کا دورہ

اے سی ٹل مجاہد علی کا مختلف بازاروں کا دورہ

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ہنگو کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر ٹل مجاہد علی نے،تحصیلدار ٹل اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ٹل بازار کا دورہ کیادور ے کے د وران اسسٹنٹ کمشنر ٹل نے چپس اور سنیکس پروڈکشن پلانٹ پر چھاپہ مارا جہاں مذکورہ پلانٹ کی صفائی کافی بدتر تھی گندگی کے جالے اردگرد پیل ہوئے تھے جسکی وجہ سے انسانی زندگی وبچوں کوخطرناک بیماریاں لگنے کاخدشہ تھاجس کے بناپراسسٹنٹ کمشنرٹل مجاہدعلی نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام مٹیریل قبضے میں لیتے ہوئے چپس وسنیکس پرو ڈکشن پلانٹ کے دو کارکنوں ے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اسسٹنٹ کمشنر ٹل مجاہد علی نے کہا کہ دونمبر جعلی فیکٹریوں اور صفائی ستھرائی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کاسلسلہ جاری رہے گااور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -