ملازئی کے رہائشیوں کا اراضی کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہر

ملازئی کے رہائشیوں کا اراضی کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (سٹی رپورٹر)اراضی کے معاوضے کی عدم ادائیگی پر پشاور ملازئی نادرن بائی پاس کے رہائشیوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی انتظامیہ کیخلاف بدھ کے روز بھی این ایچ اے آفس جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت میجر(ریٹائرڈ) طارق خلیل، داؤد خلیل،سہیل خلیل اورعرفان محسود کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ان سے اراضی کا ایوارڈ یعنی قبضہ لیا ہے علاقہ کے لوگوں نے اپنی قیمتی زمینیں پاکستان کے بڑے پراجیکٹ نادرن بائی پاس کی تعمیر کیلئے حوالے کی ہیں مگر عدالت کے نوٹسز کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران ابھی تک ان کو معاوضے کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں وفاقی حکومت کی طرف سے اس اراضی کے مالکان کی ادائیگی کیلئے فنڈز منظور بھی ہوئے ہیں مگرانہیں یہ رقم تاحال نہیں ملی انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے حق دینے کیلئے اقدامات کرے اور اگر عید الفطر سے معاوضہ نہ ملا تو جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرینگے اورپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھی دھرنا دینگے۔