رشی کپور کے پیغامات کا جواب نہ دینے کا دکھ ہے،عمارہ حکمت
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ٍ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے دعویٰ کیا ہے رشی کپور ان کی فلم دیکھنے کے خواہش مند تھے۔عمارہ حکمت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ماضی میں آنجہانی اداکار رشی کپور کی جانب سے ٹوئٹر پر بھیجے جانے والے پیغامات کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔عمارہ حکمت نے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رشی کپور اکثر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی ریلیز کے بارے میں پوچھا کرتے تھے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے تھے۔عمارہ نے مزید کہا کہ کہ ٹوئٹر پرغیرفعال رہنے کے باعث وہ ان کا پیغام نہیں دیکھ سکیں اور انہیں رشی کپور کے پیغامات کا جواب نہ دینے کا دْکھ ہمیشہ رہے گا۔