جانوروں کے حقوق کا تحفظ، جنید خان حقیقی ہیرو بن گئے

جانوروں کے حقوق کا تحفظ، جنید خان حقیقی ہیرو بن گئے

  

کراچی(پ ر)ہم جنید خان کو پہلے ہی پیار کرتے ہیں، اور اداکار نے ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف اسکرین کے ہی نہیں بلکہ آف اسکرین بھی ہیرو ہیں، اداکار نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے عوام کو اپنے علاقوں میں موجود آوارہ کتوں سے کس طرح نمٹنا ہے اس کا صحیح طریقہ دکھایا ہے۔ انھوں نے اپنی گلی میں کچھ آوارہ کتوں کو دیکھا، اور اداکار نے فوراًانڈس اسپتال سے رابطہ کیا تاکہ ان کے ریبیزفری پروگرام سے مدد لے سکیں انھوں نے اس غرض سے کہ وہ کتے علاقے میں کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں، ان کتوں کو ویکسی نیشن کے لیے صحیح جگہ تک پہنچادیا، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ ان کتوں کو ٹریٹمنٹ کے بعد واپس اسی جگہ چھوڑدے گی۔

 یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ اداکار نے اپنے اس اقدام سے کسی نرم گوشہ کا اظہار کیا ہو، وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور انڈس اسپتال کے سفیر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنے قول و فعل سے انسانیت اور احسان کو عام کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

کلچر -