کورونا وائرس سے چھوٹے فنکاروں کو بہت نقصان ہوا،ڈیشی راج

کورونا وائرس سے چھوٹے فنکاروں کو بہت نقصان ہوا،ڈیشی راج

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل ڈیشی راج نے کہا ہے کہ میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی وی شو کی ہوسٹنگ بھی کررہا ہوں۔کرونا وائرس کی وجہ سے چھوٹے فنکاروں کو بہت نقصان ہوا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو جلد از جلد اس موذی وبا سے نجات عطا فرمائے تاکہ ایک بار پھر شوبز کی سرگرمیوں کا آغاز ہوسکے۔ ہمارے ملک میں نوجوان فنکاروں کو صلاحیت کے اظہار کیلئے بہت کم مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں برابری کی سطح پر کام کرنے کا معاہدہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کافی عرصے سے ہمارے فنکار بالی ووڈکی ضرورت بنے ہیں اور خاص طور پر ہمارے گلوکاروں نے بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوایا۔

ہے مگر ہمارے اداکاروں کو وہ مقام اور درجہ نہیں دیا جاتا اور نہ ہی انہیں فلم میں اس طرح ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔

  ڈیشی راج نے کہا کہ وہاں کی انتہا پسند تنظیمیں پاکستانی اداکاروں کی مقبولیت کو ہضم نہیں کر سکتیں اور اسی لئے وہ بالی ووڈکے پروڈیوسروں اور ڈائریکٹروں پر دباؤ ڈالتی رہتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں معاملہ اس کے برعکس ہے کہ ہم بالی ووڈ سٹارز کو اپنی سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔

مزید :

کلچر -