فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوشاں ہوں،پرویز کلیم

  فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوشاں ہوں،پرویز کلیم

  

لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر و ڈائریکٹرپرویز کلیم نے کہا ہے کہ”رنگ عشقے دا“ایک اور کامیاب فلم ہوگی۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم ”گناہ“ بنائی ۔پرویز کلیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اتفاقیہ نہیں بلکہ اس میں آہستہ آہستہ بیگاڑ کی صورتحال پیدا ہوئی مگر ان مشکل حالات میں آج بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ پر امید ہوں کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے حکومت بھی تاریخ ساز اقدامات کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ حساس معاشرتی موضوعات پر فلمیں بنائیں۔

مزید :

کلچر -