وسیم اکرم نے 25سالہ پرانے واقعہ پر معذرت کر لی ٍ

وسیم اکرم نے 25سالہ پرانے واقعہ پر معذرت کر لی ٍ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ سے ماضی کے ایک واقعہ پرمعذرت کی،جیمزپیمنٹ نے ایک ویڈیو میں 96-1995ء کے واقعہ کاذکر کیا جب انہوں نے پہلی ہی گیند پر وسیم اکرم کو باؤنڈری ماری تھی جس کا وسیم اکرم نے اگلی ہی گیند پر بدلہ لیا اور تیز رفتار باؤنسر کروایا جس سے کیوی بیٹسمین کے ہیلمٹ کا بیج ٹوٹ کرگرگیا، انہوں نیٹوٹیہوئے بیج کواٹھا کرجیب میں ڈال لیا۔جیمزیپمنٹ کاکہنا تھا کہ انہوں نے اس سیقبل کسی ورلڈ کلاس انٹرنیشنل باؤلر کونہیں کھیلا تھا۔وسیم اکرم نیاگلی ہی چند گیندوں میں جیمزپیمنٹ کو آؤٹ کردیا۔ جیمزپیمنٹ پہلی گیند پرباؤنڈری سکورکرنیکی غلطی کویاد کرتیہوئیآؤٹ ہوکرمخالف ٹیم کیپویلین کی جانب جارہے تھے جس پرکسی نیآوازدی کہ وہ غلط سمت میں چل رہے ہیں۔کیوی بیٹسمین جیمزپیمنٹ نیکہاکہ وہ واپسی پریہ سوچتیہوئے جارہے تھے کہ انہوں نے پہلی ہی گیند پراتنے بڑے باؤلرکوباؤنڈری مارنیکی غلطی کیوں کی تھی؟جب کہ ان کی انٹرنیشنل ٹیم میں سلیکشن صرف شیل ٹرافی کی بہترین پرفارمنس کی بنیادپرہوئی تھی۔اس یاددہانی پروسیم اکرم نیٹویٹر پرجیمزپیمنٹ سیماضی کیاس واقعہ پرمعذرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔پتا نہیں اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا کہ آپ نے پہلی ہی گیند پر مجھے باؤنڈری لگا دی۔