خواتین کھلاڑی وسیم اکرم با بر اعظم کے لیکچرز کی خواہاں  

خواتین کھلاڑی وسیم اکرم با بر اعظم کے لیکچرز کی خواہاں  

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے رواں ہفتے کے آغازمیں ماضی او ر دور حاضر کے اعلیٰ کرکٹرز کے آن لائن سیشنز کا سلسلہ ترتیب دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی موجودہ کھلاڑیوں اور ایمرجنگ کرکٹرز کے لیے وسیم اکرم اور بابراعظم کے علیحدہ علیحدہ آن لائن سیشنز کا اہتمام کیا پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، دونوں نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے منعقدہ سیشنز میں محنت اور فٹنس کی اہمیت پر زوردیا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ان سیشنز سے خواتین کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔بسمہ معروف نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کی تاریخ کیچند عظیم کرکٹرز میں شامل وسیم اکرم کے سیشنز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔کپتان نے کہا کہ یہ سیشنزتمام کھلاڑیوں کیلیے بہت متاثرکن رہے۔انہوں نے کہا کہ شاندار بلے بازی کی صلاحیتوں سے مالا مال بابراعظم کو سننا بھی ایک شاندار لمحہ تھا جہاں انہوں نے مختلف کنڈیشنز میں میچزکے لیے اپنی تیاری کے بارے میں بتایا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ایمن انور نے وسیم اکرم کا آن لائن سیشن منعقد کروانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیجنڈری کرکٹر کے مفید مشوروں پر عمل کریں گی۔ ے۔ انہوں نے کہا وہ پرامید ہیں کہ یہ سیشن ان کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے کا سبب بنے گا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کاکہنا ہے کہ وہ وسیم اکرم کے آن لائن سیشن سے بہت متاثر ہوئی ہیں، عظیم فاسٹ باؤلر نے انہیں باؤلنگ میں مختلف ویری ایشنز اپنانے کے بارے میں بتایا۔ ۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹر منیبہ علی کا کہنا ہے کہ بابراعظم ایک اعلیٰ بلے باز ہیں جن کی آن لائن ٹپس سے انہیں اپنی بیٹنگ کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا موقع ملے گا۔ارم جاوید کا کہنا ہے کہ بابراعظم کے آن لائن سیشن میں شرکت کرنا ایک پرجوش لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سیشن سے حاصل ہونے والا تجربے پر عمل کرنے کی کوشش کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -