آئی جی پنجاب کا کورونا سے متا ثرہ پویس اہلکاروں کو 25ہزار فی کس دینے کا اعلان

آئی جی پنجاب کا کورونا سے متا ثرہ پویس اہلکاروں کو 25ہزار فی کس دینے کا اعلان

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام کی جان و مال اور مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر اقدامات کئے جائیں جبکہ یوم حضرت علی ؓ کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی اجازت کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے بھرپور تیاری رکھی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو ویلفیئر فنڈ سے فی کس 25ہزار روپے دئیے جائیں جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم رکھنے کیلئے پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سماجی فاصلوں، ہینڈ سینی ٹائرز سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر پابندی کو سختی سے یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظردوکانوں اور مارکیٹوں پر عائد پابندی اور ٹائم ٹیبل کی پاسداری سے سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اوردوکانوں کے شٹر گرا کر چوری چھپے کاروبار کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کاروائی میں دیر نہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مشکل کے اس وقت میں اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزری کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے معاشرتی ناسور کسی رعائیت کے مستحق نہیں ایسے سفاک ملزمان کے خلاف بلا امتیاز ترجیحی بنیادوں پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ریجنل اور ضلعی پولیس افسران اپنے اضلا ع میں حساس مساجد، امام بارگاہوں سمیت دیگرمقامات کی سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشن جاری رکھیں اور دوران انسپکشن اس بات کو بطور خاص مد نظر رکھا جائے کہ کسی دینی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر بوڑھے، لاغر یا بیمار سیکیورٹی گارڈ تعینات نہ ہوں جبکہ سرچ کا عمل والنٹئیرز سے کروایا جائے اور پولیس اہلکار ہائی الرٹ ہو کرسیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں۔ جن تھانوں کی ذاتی عمارات موجود نہیں ایسے تھانوں کیلئے زمین کی نشاندہی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیاجائے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے زمین کی نشاندہی اور حصول کے عمل کو موثر کوارڈی نیشن سے بروقت مکمل کیاجائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بینکوں، شاپنگ سنٹرز اورمارکیٹوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور حساس مقامات و عوامی مراکزکے گردونواح میں پٹرولنگ فورسز کے گشت کے دورانئے کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

علاقائی -