مانگامنڈی،2 منشیات فروش ہنجر وال میں چور گینگ گرفتار

مانگامنڈی،2 منشیات فروش ہنجر وال میں چور گینگ گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) مانگامنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں دو منشیات فروشو ں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محبوب اور عمر شامل ہیں۔ملزم کے قبضہ سے 15 لیٹر دیسی شراب اور 639 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔علاوہ ازیں ایس ایچ او ہنجروال انسپکٹر شیخ حما د اختر نے ٹیم کے ہمر ا ہ کارروائی کر کے دو رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں احمد اور عقیل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل،4 موبائل فون، موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہو ئی۔

مزید :

علاقائی -