ایس ایس پی آپریشنز کا اچانک دورہ

ایس ایس پی آپریشنز کا اچانک دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزادنے تھانہ ساندہ اور تھانہ ٹاؤن شپ کااچانک دورہ کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر) محمد اجمل،ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ موقع پر موجود تھے۔فیصل شہزاد نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک،ریکارڈروم،حوالات کا معائنہ کیا۔انہوں نے عملے کی حاضری اور تھانوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں،افسران و جوان شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے پیشہ ورانہ کارکردگی سے مثبت تشخص اُجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کی وارداتوں میں ایف آئی آرز میں غیر ضروری تاخیر،کرپشن اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔ فیصل شہزاد نے کہا کہ افسران و جوان کرائم کنٹرول،خوش اخلاقی اوربہترین پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی کو اپنا طرہ امتیاز بنائیں۔ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں۔فیصل شہزاد نے نواب ٹاؤن کے علاقہ میں میں ڈولفن سکواڈ کی پٹرولنگ ڈیوٹی بھی چیک کی۔ انہوں نے ڈولفن سکواڈ کے جوانوں کو ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک اور شہریوں کو فوری امداد کی فراہمی کے لئے رسپانس ٹائم بہتر بنائیں۔

مزید :

علاقائی -