قتل کے مقدمہ کی سماعت، ملزم حالات کے باعث پیش نہ ہو سکا

قتل کے مقدمہ کی سماعت، ملزم حالات کے باعث پیش نہ ہو سکا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم رمضان کے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاویدنے کیس پر سماعت کی،گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ملزم رمضان کوعدالت میں پیش نہ کیا جا سکا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد نامی لڑکی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -