دربار پر منشیات فروشی،دائر درخواست پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن طلب

دربار پر منشیات فروشی،دائر درخواست پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کیخلاف دائر درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں د ر خو ا ست گزار منور حسین نے موقف اختیار کیا کہ دربار حضرت بابا شاہ جلال کے دربار پر منشیات فروش قابض ہیں،لاک ڈاؤن کے باوجود منشیات فروش بھولو اور جنڈا منشیات فروش کر رہے ہیں۔ تھانیدار نے کارروائی نہیں کی۔

درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی،ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاجائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او اقبلا ٹاؤن سے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -