"زندگی تماشا"کی ریلیز رکوانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت 8جون تک ملتو ی

"زندگی تماشا"کی ریلیز رکوانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت 8جون تک ملتو ی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے فلم "زندگی تماشا" کی ریلیز رکوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 8جون تک ملتو ی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زندگی تماشا میں مذہبی فرقے کو ٹارگٹ کیا گیا،فلم ریلیز ہوئی تو معاشرے میں ہنگامہ برپا ہوگا، عدالت فوری زندگی تماشا کی ریلیز مکمل طور پر روکنے کا حکم دے،دوسری جانب عدالت میں سرمد سلطان کھوسٹ سمیت دیگر کی جانب سے وکلا نے وکالت نامے جمع کروا تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زندگی تماشہ فلم سوسائٹی کے اچھے پہلووں پر بنائی گئی ہے۔

جس سے لوگوں کے ذہنی تناؤ میں کمی آئے گی جبکہ سنسر بورڈ نے فلم کو کلئیر کر کے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ بھی دے دیا ہے،فلم میں کوئی ایسا موادشامل نہیں ہے کہ جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔

مزید :

علاقائی -