صوبا ئی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم

  صوبا ئی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزرسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق چوہنگ میں ڈاکوؤں نے ساجد کے گھر سے6لاکھ30ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا،برکی میں ڈاکوؤں نے اکرم کے گھر سے 3لاکھ70ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے صفدر حیات کے گھر میں گھس کر2لاکھ 50ہز ار لوٹ لئے۔سول لائن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سفیان کے گھر سے 1لاکھ80ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے یاسین کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ہنجروال میں ڈاکوؤں نے حامد سے40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔نیو انارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہد سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فاروق سے17ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ نواب ٹاؤن اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں اور گلبرگ۔جنوبی چھاؤنی اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -