میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں سرگرم‘ 102بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں سرگرم‘ 102بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 102بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ52ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23لا کھ57 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔5مئی 2020ء کو ملتان میں 14گھریلو،صنعتی اورٹیوب ویل صارفین کو25482یونٹس چوری کرنے پر409652روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 12گھریلوصارفین کو14957یونٹس چوری کرنے پر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

182234روپے جرمانہ،وہاڑی میں 13 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو28961یونٹس چوری کرنے پر326080روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10گھریلوصارفین کو14422یونٹس چوری کرنے پر285400روپے جرمانہ،ساہیوال میں 7گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو6778یونٹس چوری کرنے پر115725روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 12 گھریلو صارفین کو18414یونٹس چوری کرنے پر280000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 10گھریلوصارفین کو10355یونٹس چوری کرنے پر132515روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 8 گھریلوصارفین کو6178یونٹس چوری کرنے پر 96570روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو27301یونٹس چوری کرنے پر529252روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا ہے
گھیرا تنگ