بورے والا: کرونا پازیٹو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل‘ انتظامیہ کا نام اور ایڈریس بتانے سے انکار

  بورے والا: کرونا پازیٹو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل‘ انتظامیہ کا ...

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر) بورے والا کے نواحی گاؤں کا رہائشی بسلسلہ روزگار لاہور میں ملازمت کرتا تھا چند علامات کی بنیاد پر شوکت خانم لیبارٹری لاہور سے کورونا ٹیسٹ کروایا تو وہ پازیٹو نکلا وہاں سے سروسز ہسپتال(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

لاہور میں داخل ہونے کی کوشش کی تو وہاں اسے بیڈ نہ مل سکا جس پر وہ بوریوالا آ گیا اطلاع پر اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق مریض کے تمام گھر والوں کے بھی ٹیسٹ ہوں گا تا کہ معلوم ہو سکے گھر والوں میں سے کوئی فرد کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوا ہو لوگوں میں خوف و ہراس نہ پھیلے اس لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ نے مریض کا نام اور گاؤں کا ایڈریس پبلک نہیں کیا ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -