کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں اتفاق رائے کا فقدان‘ بابو لیلا رام

      کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں اتفاق رائے کا فقدان‘ بابو لیلا رام

  

رحیم یارخان( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)اقلیتی ونگ کے ضلعی صدربابولیلارام نے کہاہے کہ اقتدارمیں آکرپی ٹی آئی ناکامیوں کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے، کروناکے خلاف جنگ میں اتفاق رائے کافقدان ہے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

جس کی ذمہ دارحکومت ہے، ممکن ہوتاکہ کروناکے خلاف وفاقی حکومت تمام صوبون کوایک صفحے پرلانے کے لیے کرداراداکرتی، کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن متاثرین کے گھروں میں فاقے پڑگئے ہیں، گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بابولیلارام نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعدلیوی ٹیکس میں 300گنااضافہ عوام سے دھوکہ ہے جومہنگائی اورکروناوائرس سے ستائے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے، انہوں نے کہاکہ اگرنالائق حکمران مزیدقوم پرمسلط رہے توملکی معیشت کوکنٹرول کرنابہت مشکل ہوگااگرنالائق حکمران مزیدقوم پرمسلط رہے توملکی معیشت کوکنٹرول کرنابہت مشکل ہوگا، حکومت کاذہنی خلفشارملک وقوم کے لیے خطرناک پیغام ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے دوراقتدارمیں بھی ڈینگی کی وباء پھیلی تھی جس کااس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے جرات سے مقابلہ کیااورڈینگی جیسی خطرناک وباء کوشکست دی اورکسی قسم کی تنقیدوتکرارکوپس پشت ڈال کراپنی خدمت جاری رکھی اورصحیح معنوں میں عوام کاخادم بن کردکھایا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -