گگومنڈی‘ ریٹائرڈ ٹیچر میں کرونا وائرس تصدیق
گگو منڈی(نامہ نگار) ریٹائرڈ ٹیچر میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا دیگر فیملی ممبران کے بھی ٹسٹ کروائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق قادریہ کالونی گگو منڈی کے رہائشی 70سالہ(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
ریٹائرڈ ٹیچر محمد یونس بیگ کے کرونا وائرس کے ٹسٹ پازٹیو آ نے پر اسے ریسکیو 1122کی گاڑی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ماسٹر یونس بیگ کی غلہ منڈی گگو میں آڑ ھت کی دکان ہے اور روزانہ درجنوں افراد سے میل جول رہتا ہے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسٹر یونس بیگ کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے وہ مقامی طور پر کرونا کا شکار ہوئے ہیں ان کی فیملی کے بھی ٹسٹ کروائے جائیں گے۔
تصدیق