کرونا وائرس سے آگاہی کیلئے ملتان میں فلیگ مارچ

  کرونا وائرس سے آگاہی کیلئے ملتان میں فلیگ مارچ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر سٹی پولیس ملتان کا پاک آرمی اور رینجرز کے ہمراہ شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

لیے مشترکہ فلیگ مارچ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینا اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے فلیگ مارچ ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید احمد خان کی سربراہی میں روانہ ہوا۔ فلیگ مارچ میں مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، پاک آرمی، رینجرز ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے۔ فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر چوک کچہری، گھنٹہ گھر، حسین آگاہی، دولت گیٹ، دھلی گیٹ،بوہڑ گیٹ، پل شوالہ، ڈیرہ اڈا، عزیز ہوٹل چوک، کینٹ بازار، پرانا بہاولپور روڈ، کلمہ چوک اور کچہری چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پزیر ہوا۔

فلیگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -