پنجاب: یونین کونسلوں میں تعینات سیکرٹریز کا ریکارڈ طلب

  پنجاب: یونین کونسلوں میں تعینات سیکرٹریز کا ریکارڈ طلب

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی یونین کونسلوں میں تعینات سیکرٹریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور ڈویژنل ڈائریکٹر کو ڈسٹرکٹ وائز لسٹیں  بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی تمام یونین(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کونسلوں کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے اور سیکرٹریز کو اثاثہ جات، کمپیوٹرز، ریکارڈ اور دیگر سامان میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ یونین کونسلوں  میں سرکاری عمارتوں میں  فیلڈ دفاتر بھی بنائے جارہے ہیں  جہاں  شہریوں  سے پیدائش، اموات، نکاح رجسٹریشن کی درخواستیں  وصول کی جائیں  گی۔ پنجاب حکومت نے فیلڈا ٓفیسرز کی تعیناتی کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -