میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13مئی سے کرانیکا فیصلہ‘ نئی ڈیٹ شیٹ فائنل

  میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13مئی سے کرانیکا فیصلہ‘ نئی ڈیٹ شیٹ فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)کورونا کے باعث ملتوی کیے گئے میڈیکل پروفیشنل امتحانات 13مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ملتوی کیے گئے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے،امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر امتحانات کے انعقاد کے لیے خصوصی ایس او پیز(SOPs)تیار کیے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

گئے ہیں جن کے مطابق امتحانی عملہ ان ایس او پیز(SOPs)پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا،امتحانات میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ایم فل اور بی ایس سی کے امتحانات شامل ہیں جبکہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر موجود ہے جبکہ امیدواروں اور امتحانی عملے کیلئے فیس ماسک اور دستانے لازمی قرار دئیے گئے ہیں،جبکہ بتایا گیا ہے کہ تمام امتحانی مراکز پر امیدواروں کی ٹمپریچر سکریننگ کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے،امتحانی مراکز پر ہینڈ سینٹرائزربھی موجود ہوں گے،امیدوار بھی اپنے ساتھ ہینڈسینٹرائزر کی چھوٹی بوتل لاسکتے ہیں،کمرہ امتحان میں امیدواروں کے درمیان کم از کم 2میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا جبکہ امتحانی مراکز کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا،پریکٹیکل امتحانات کے دوران وارڈ یا لیب میں ایک ہی وقت میں 5سے زائد امیدواروں کی اجازت نہیں ہوگی،امتحان سے پہلے امتحانی مراکز کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔
فائنل