چلڈرن ہسپتال،11ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

  چلڈرن ہسپتال،11ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)چلڈرن ہسپتال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر نے درجہ چہارم کے 11ملازمین کے کنٹریکٹ میں 1سال کے لئے توسیع کر دی، تفصیل کے مطابق الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل گوپانگ کی زیر قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اختر سے ملاقات کی اور دوران ملاقات درجہ چہارم کے ملازمین کے کنٹریکٹ ختم ہونے اور توسیع بارے آگاہ کیا۔ جس(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

پر ایم ایس نے عامر لال، فلک شیر، محمد امیر معاویہ، عامر نواز، محسن، محمد طیب، احمد حسین، محمد کمال، شہزاد، ریحانہ بی بی کے کنٹریکٹ میں 1سال کے لئے توسیع دیتے ہوئے کاغذات ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل گوپانگ کے حوالے کر دئیے، اسماعیل گوپانگ نے ملازمین کے کنٹریکٹ کے مسئلہ حل کرنے پر ایم ایس کا شکریہ ادا کیا۔

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -