نشتر ہسپتال سے وابستہ تمام افراد ہمارے ہیرو ہیں‘ جلال الدین رومی

  نشتر ہسپتال سے وابستہ تمام افراد ہمارے ہیرو ہیں‘ جلال الدین رومی

  

ملتان (پ ر) کورونا ایک ایسی وبا ھے جس نے ھر طبقہ فکر کو متاثر کیا ھے اس دوران ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف،سماجی ادارے،مقامی انتظامیہ،وفاقی اور صوبائی حکومت نے جس انداز میں کورونا کے خاتمہ کے لئے کام کیا ھے وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رھے گا ان خیالات کا اظہار معروف صنعت کار،سابق چیرمین نشتر بورڈ آف مینجمنٹ،رکن سنڈیکٹ نشتر یونیورسٹی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ملتان خواجہ جلال الدین رومی نے نشتر ھسپتال میں نچلے درجے کے عملے میں راشن کی تقسیم کے موقعہ پر کیا خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ ھم نے ھمشیہ نشتر ھسپتال میں کام کرنے والے مسیحاوں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزاء کی ھے خاص طور پر نشتر ھسپتال سے وابستہ تمام افراد ھمارے ھیرو ھیں جو اپنی جانیں ھتھیلوں پر رکھ کر خطے کے لوگوں کی خدمت کر رھے ھیں مجھے امید ھے کہ ھم سب مل کر کورونا کے خلاف جنگ جیت لیں گے کہ جس قوم میں جذبہ خدمت کوٹ کر بھرا ھو اسے کوء وباء یا آفت شکت نہیں دے سکتی نشتر ھسپتال میں ھم نے ماضی میں جہاں مختلف وارڈز تعمیر کرائے وھاں ھم نے مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ہمیشہ دست تعاون کیا ھے کہ خدمت خلق کے لئے نشتر ھسپتال ھماری پہلی ترجیح میں رھتا ھے یاد رھے کورونا کی وباء آنے کے بعد خواجہ جلال الدین رومی کی جانب نشتر ھسپتال کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کے لئے حفاظتی کیٹس و ٹسٹنگ کیٹس کی فراہمی کیبعد نچلے عملے کے چھ سو ملازمین کے لئے راشن کی یہ دوسری مرتبہ فراہمی ھے

جلال الدین رومی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -