میپکو: بہتر وولٹیج کی فراہمی‘ لائن لاسز میں کمی کیلئے 6منصوبے مکمل
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،لائن لاسز میں کمی، مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادکار کے اضافے (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
کے لئے ہائی ٹینشن (ایچ ٹی)فیڈرز کے6منصوبے مکمل کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر12کروڑروپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو رانا محمد ایوب کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرطاہر محمود کی ہدایات پر اوورلوڈفیڈرز کی بائفرکیشن کرکے لوڈ بیلنس کیاگیاہے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر نئے فیڈرز بنائے گئے ہیں۔ اپریل2020ء کے دوران میپکوبہاولپور سرکل کے زیر انتظام 11KVسرانی فیڈر 3کروڑ8لاکھ روپے اور 11KV انڈسٹریل اسٹیٹ فیڈرپر ایک کروڑ73لاکھ روپے،خانیوال سرکل کے زیر انتظام 11KVشانتی نگرفیڈر پر 3کروڑ79لاکھ روپے،مظفرگڑھ سرکل کے 11KVباندے شاہ فیڈرکی تکمیل پرایک کروڑ64لاکھ روپے اور11KVسٹی۔Iکوٹ ادو فیڈر پر 45لاکھ92ہزارروپے،رحیم یار خان سرکل کے 11KVماڈل ٹاؤن فیڈر کی تکمیل پرایک کروڑ35لاکھ روپے لاگت آئی۔
مکمل