سیکرٹری کو آپریٹو احمد رضا سرور کا گندم خریداری مرکز دنیا پور کا دورہ‘ سہولیات کا جائزہ
لودھراں (نمائندہ پاکستان)سیکرٹری کوآپرٹیو پنجاب احمد رضا سرورنے محکمہ خوراک کے گندم خرید مرکز دنیاپور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
وسیم حسن اور دیگر افسران بھی اْن کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری کوآپرٹیو پنجاب احمد رضا سرورنے اس موقع پر گندم خریدای کے امور سمیت کاشتکاروں و کسانوں کو فراہم کی جانے والے سہولیات کا بھی باغور جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن نے اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب کے احکامات پر گندم کی خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل بھر میں قائم گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں اور تعینات عملہ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ایس او پیز کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ تحصیل دنیاپور میں محکمہ خوراک کے مراکز کے ذریعے کاشتکاروں سے 86ہزار 800میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ تحصیل بھر میں محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم خریداری مراکز دنیاپور، جلہ آرائیں، اڈا ذخیرہ، قطب پور، چٹ نہر میں قائم کیئے گئے ہیں۔ا نہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیر نگرانی محکمہ خوراک کے سنٹرز سے گندم خریداری ہدف کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری کوآپرٹیو پنجاب احمد رضا سرورنے مرکز خرید گندم پر کاشتکاروں کی سہولت کیلئے اْٹھائے جانے والے اقدمات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
جائزہ