میلسی: غریب کی ضمانت کیوں دی:جاگیردار مشتعل‘ انہار بیلدار معطل‘ دربدر کی ٹھوکریں
میلسی(تحصیل رپورٹر) موضع شیر گڑھ کے جاگیر دار پنے رقبے کے قریب 2کنال اراضی خریدنے پر اللہ جوایا کمہار سے ناراض ہو گیا اور اس کیخلاف پولیس تھانہ صدر (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
میلسی میں جھوٹا مقدمہ درج کراکے گرفتار کرادیا اس مقدمہ میں شان محمد نے غریب کی عدالت میں ضمانت دی تو جاگیر دار شان محمد سے بھی ناراض ہو گیا اور محکمہ انہار میں بیلدار بیٹے مختیار حسین کو سبق سکھانے کی ٹھان لی اور ایکسیئن انہار ٹھینگی ڈویژن مہر منظور احمد اور اوور سیئر شیخ محمد ارشد کو فون کر کے بیلدار کیخلاف کاروائی کا حکم دیا اور مذکورہ دونوں افسر جاگیر دار کے آلہ کار بن گئے اور مختیار حسین کو ٹھینگی ڈویژن سے معطل کرتے ہوئے اسے ہیڈ اسلام ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا حالانکہ مذکورہ بیلدار کی ٹھینگی ڈویژن تعیناتی کے احکامات ڈپٹی سیکرٹری پنجاب نے 28 جنوری 2019ء کو لیٹر نمبری SO111 کے تحت تا حکم ثانی جاری کیئے لیکن مذکورہ افسران نے ان احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے جاگیر دار کو خوش کرنے کیلئے غریب بیلدار کو تختہ مشق بنا دیا جس پر مختیار حسین نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے چیف انجینئر، ایس ای انہار اور مذکورہ افسران کو فریق بناتے ہوئے ان کے اقدام کو چیلنج کیا جس پر عدالت عالیہ نے ایس ای سائیفن ڈویژن ٹھینگی کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر متاثرہ بیلدار کی شنوائی کی جائے اور ڈپٹی سیکرٹری پنجاب کے جاری احکامات کے تحت سب ڈویژن شیر گڑھ میں تعیناتی برقرار رکھی جائے لیکن مذکورہ افسران نے تا حال عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل نہیں کیا متاثرہ بیلدار مختیار حسین نے بتایا کہ جاگیر دار کو خوش کرنے کیلئے محکمہ انہار کے افسران نے مجھے 8 اپریل کو غیر قانونی طور پر فارغ کیا جس کے بعد دفتروں کے دھکے کھانے پر مجبور ہوں لیکن محکمہ انہار کے افسران اور اہلکار قانون پر چلنے کی بجائے جاگیر دار کے احکامات کی بجآوری میں مصروف ہے اور مجھے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔