گندم خریداری‘ کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف دے رہے ہیں،زوار وڑائچ

گندم خریداری‘ کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف دے رہے ہیں،زوار وڑائچ

  

قطب پور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ گندم خرید کیا جائے گا۔ کاشتکار کو اس کی گندم کا صحیح ریٹ ملا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ کاشتکار خوشحال ہو تاکہ ملکی معیشت بھی اچھی ہو۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کی امداد کی جارہی ہے۔یہ بات صوبائی وزیر جیل خانہ جات و انچارج مرکز خرید گندم ضلع لودھراں چوہدری زوار حسین وڑائچ نے مقامی سنٹر خرید گندم کے معائنہ کے موقع پر کہی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

انہوں نے عملہ سنٹرکو اول آنے پر مبارکباد دی اور ان کی محنت کو سراہا۔اس موقع پر ممبر نگران کمیٹی نمبردار حاجی ہوشیار دین ارائیں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم پالیسی اوپن کر کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچایا ہے اس سے قبل سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا معاوضہ صحیح نہیں ملتا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر سنٹر پر تول کے لئے سرکاری کانٹا ہونا چاہئے۔اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن نے بتایا کہ پہلی بار حکومت کی موثر پالیسی سے خریدگندم کے ٹارگٹ وقت سے پہلے پورے ہوگئے ہیں اور کاشتکار کو اس کی فصل کا صحیح معاوضہ بھی مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطب پور سنٹر کا اول آنا ہماری کامیابی ہے۔سنٹر انچارج صفدر حسین نے بتایا کہ ٹارگٹ ایک لاکھ چالیس ہزار بوری کا تھا اوراب تک 9578 بوری خرید کر کے ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کل تک ٹارگٹ پورا ہوجائے گااور اس کے بعد بھی خرید کا عمل جاری رہے گا۔

زوار وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -