ڈیرہ: حنیف پتافی کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈیرہ: حنیف پتافی کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ ترقیاتی کاموں کا جائزہ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): مشیروزیراعلی پنجاب حنیف خان پتافی کا شہر کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر صحت حنیف پتافی کی خصوصی ہدایت پہ شہر ڈیرہ غازیخان کی مختلف یونین کونسل سمیت مانکہ کینال کی ڈی سیلٹنگ کے بعد پلوں کی ڈی سیلٹنگ اور شہر کے اہم مقامات خیابان سرورمیں 400 فٹ نئی سیورلائن، راجپوت کالونی روڈ کی (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

مرمت،چوک چورہٹہ تا پل ڈاٹ تک روڈ کا پیچ ورک،پل پیارے والی تا ٹریفک چوک تا ہسپتال چوک تک پیچ ورک مکمل کرا کے فریدآباد گلی نیو سیور لائن 300 فٹ شروع کروادی گئی ہے مشیر صحت حنیف پتافی نے بتایا کہ اس کے علاوہ جناح پارک، کشمیر پارک اور غازی پارک کی رینوویشن اور کلین اینڈ گرین ماڈل بازار کی بیوٹی فیکیشن کے ساتھ خیابان سرور بلاک سی کے پارکس اور ماڈل ٹاون بلاک زیڈ،عارف پارک کی رینوویشن کا کا م بھی جلد شروع ہوجائے گاحنیف پتافی نے کہا کہ وہ بلاامتیاز شہر کی خوبصورتی میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر میٹروپولٹین کارپوریشن کے چیف آفیسرا قبال فرید اور ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹرعابد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -