کاشتکاروں کی سبزی، پھل منڈیوں تک براہ راست رسائی کیلئے نئی سٹرکیں بنانے کا فیصلہ

کاشتکاروں کی سبزی، پھل منڈیوں تک براہ راست رسائی کیلئے نئی سٹرکیں بنانے کا ...

  

لاہور (فلم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کاشتکاروں کو ان کے پھلوں اور سبزیو ں کو براہ راست منڈیوں تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے متعدد منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جس میں پہلے مرحلہ میں ضلع لیہ میں 71کروڑ 58ہزار روپے کی لاگت سے 6.20کلومیٹرسڑکوں کی تعمیرعمل میں لائی جارہی ہے۔ اس امر کا اظہارمعاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے سڑکوں کی تعمیرکے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ایکسین انہار جاوید چشتی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لب نیل پل سے ریلوئے پھاٹک،بھلرچوک سے علیانی چوک نہر کی دونوں جانب،اسی طرح ریلوے پھاٹک شوگرمل تاکوٹلہ حاجی شاہ بائی پاس تک کی سڑکات 71کروڑ 58ہزار روپے کی لاگت سے تعمیرکی جارہی ہیں۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ایک عرصہ سے کاشتکاروں کوگناشوگرمل تک لانے میں اوریہ سڑکات سٹی ایریا میں ہونے کی بدولت شہریوں کو آمدورفت دشواری کا سامنا تھاجسے مدنظر رکھتے ہوئے ان سڑکات کی تعمیرکا آغازکیاجارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہرکی گرد نواح کی سڑکات تعمیرومرمت اور درستی کا عمل جاری رہے گا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کے نمائندہ افراد نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی کی ان کاوشوں کو سراہا۔معاون خصوصی نے کہا کہ تمام منصوبے انتہائی شفاف انداز میں مکمل کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -