بینک اور نادرا دفاتر2شفٹوں میں کھولے جائیں،وائے ڈی اے کی اپیل

بینک اور نادرا دفاتر2شفٹوں میں کھولے جائیں،وائے ڈی اے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر): ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر سلما ن کاظمی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی مہک وباء کی وجہ سے بینکوں اور نادرا کی بہت سی برانچوں کوبند کر دیا گیا ہے، جو برانچیں اوپن ہیں، وہاں پر لوگوں رش لگا ہوا ہے، جس کی وجہ سے بیماری پھیلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے۔انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ گورنر اسٹیٹ بنک اور چیئرمین نادرا کو احکامات جاری کیے جائیں کہ بینکوں اور نادرا کی تما م برانچوں کو دو شفٹوں میں کھلا رکھا جائے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ بینکوں اور نادرا کی تمام برانچوں کو دوشفٹوں میں کھولنے سے برانچوں کے باہر رش بھی نہیں ہو گا،عوام کے لیے آسانیا ں پیدا ہوں کی اور بیماری پھیلنے کا خطرہ بھی نہیں ہو گا۔