چین کی بے مثال طبی امداد پر پوری قوم شکر گزار ہے

چین کی بے مثال طبی امداد پر پوری قوم شکر گزار ہے

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ چین کے قیام سے آج تک پاکستان اور چین کی دوستی ہر دور اور حکومت میں اپنی مثال آپ رہی ہے،موسم،حکومتیں اور ادوار بدلتے رہے لیکن پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف بھی چین کے ڈاکٹرز ہماری مدد کررہے ہیں۔

،چین نے کرونا کے خلاف ماسک،سینیٹائزر ز سمیت پاکستان کی ہر ممکن مدد کی ہے جس کے لئے پوری قوم چین کی مشکور ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -