سینئر تاجر رہنماؤں کی نعیم میر گروپ سے علیحدگی،مرکزی تنظیم تاجران میں شمولیت

سینئر تاجر رہنماؤں کی نعیم میر گروپ سے علیحدگی،مرکزی تنظیم تاجران میں ...

  

لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر تاجر راہنماؤں نے اپنے تحفظات کے بعد نعیم میر گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرکے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا،ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی تقریب میں لاہور کی تنظیم سازی بھی مکمل کر کے نو منتخب عہدیداران کا انتخاب بھی مکمل کر لیا گیا۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان لاہور کے نو منتخب عہدیداران میں پیٹرن انچیف لاہور آغا ذوالفقار احمد،چیئرمین شیخ فیاض،سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم، صدر سید عظمت علی شاہ اور جنرل سیکرٹری کے لئے لالہ یاسر نصیر کا انتخاب کیا گیا۔ تقریب میں صدر وسطی پنجاب شیخ ادریس، سینئر نائب صدر میاں ادریس،ضیا احمد راجا،چوہدری جاوید اکرم،سید رحمت علی شاہ،صدام اطہر خان ملک سلیم سمیت سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی۔

کرکے نومنتخب عہدیداروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا کہ ہم اگر چاہتے تو پہلے دن ہی اس ملک کو کھول سکتے تھے لیکن ہم محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے اس ملک میں کوئی انارکی اور انتشار نہیں چاہتے،ہم چاہتے ہیں کہ حکومت،قوم اور تاجر مل کر اس وباء کروناکا مقابلہ کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -