اعوان ٹاؤن میں بجلی چوروں کے خلافکارروائی،ملزم فرار

اعوان ٹاؤن میں بجلی چوروں کے خلافکارروائی،ملزم فرار

  

لاہور(پ ر) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن، ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم کی زیر نگرانی ایکسئین علامہ اقبال ٹاؤن ثناء محمد نے ڈی ڈی ٹی سینٹرل اور ایس ڈی او اعوان ٹاؤن کے ہمراہ اعوان ٹاؤن بازار اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس دوران میٹر ریورسر کی اطلاع ملنے پر مقیم پولیس کے ہمراہ اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس موقع پر میٹر ریورسر علی موقع سے فرار ہوگیا جبکہ بڑی تعداد میں لیپ ٹاپس، میٹر ریورسنگ ڈیوائسز، چپس، کیبلز اور مختلف اقسام کی شنٹس برآمد کرکے انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔متعلقہ شخص کے گھر سے بڑی تعداد میں بجلی بلز بھی برآمد ہوئے۔ مقامی پولیس نے میٹر ریورسر علی کے والد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

جبکہ ایکسئین اقبال ٹاون ثناء محمد نے بجلی چوری میں معاونت کرنے پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کروا دی یے۔ ایکسئین علامہ اقبال ٹاون ثناء محمد کا کہنا تھا کہ ہم چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کے رہنمائی میں لیسکو ریجن سے بجلی چوروں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی کرتے رہیں گے تاکہ ریجن بھر سے بجلی چوری کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -