وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،بچوں کی عیادت

وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،بچوں کی عیادت

  

لاہور (پ ر) ناصر سلمان وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ترجمان حکومت پنجاب نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی۔ لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلے سیمیا کے مرض کی روک تھام کیلئے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا سندس فاؤنڈیشن لاک ڈاؤن کے باوجود تھیلے سیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ سندس فاؤنڈیشن جس دل جوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے اس موقع پر بانی صدر سندس فاؤنڈیشن یاسین خان ڈائریکٹر علی رؤف اور دیگر بھی موجود تھے۔ ناصر سلمان نے سندس فاؤنڈیشن کی مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔

ہوئے کہ اس ادارہ کی سروسز بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -