خورشید شاہ ہر مشکل میں بھٹو فیملی کے ساتھ ڈٹے رہے،خالد گل

خورشید شاہ ہر مشکل میں بھٹو فیملی کے ساتھ ڈٹے رہے،خالد گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کینڈا کے نائب صدر خالد گل نے پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت منظور ہونے پر خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ خورشید شاہ اور ان کے خاندان کو بھٹو شہید کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے مگر ہمیں فخر ہے کہ اس مشکل وقت میں بھی خورشید شاہ اور ان کی فیملی ہمیشہ کی طرح بھٹو شہید کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ خورشید شاہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ ملکر پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کررہے ہیں۔

  اور وہ وقت بھی دور نہیں ہے کہ جب پارٹی کی حکومت آئے گی اور ہم اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ وہ سلوک نہیں کریں گے جو وہ ہماری لیڈر شپ کے ساتھ کررہے ہیں۔